انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں سری لنکن بیٹر اینجلو میتھوز کو ’’ٹائم آوٹ‘‘ قرار دے دیا گیا۔
بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران دنیائے کرکٹ کا حیران کن واقعہ پیش آیا جب تجربہ کار سری لنکن کھلاڑی اینجلو میتھیوز کو ’ ٹائم آؤٹ ‘ قرار دے دیا گیا۔
میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں کیونکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کو ٹائم آوٹ قرار دیا گیا ہے۔
میتھوز کریز پر آئے تو ان کے ہیملٹ میں مسئلہ تھا جسے تبدیل کرنے کیلئے نیا ہیملٹ منگوایا جس پر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے اپیل کردی اور اس اپیل کو امپائر نے آوٹ قرار دے دیا جس کے بعد میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔
سری لنکن بیٹر امپائر اور شکیب الحسن سے اپیل واپس کرنے کا کہتے رہے مگر بنگلہ دیش کے کپتان نہیں مانے۔