کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بگوٹا میں ہوئے حملے میں میگوئل اوریبےشدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دارالحکومت بوگوٹا میں دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبےریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں سر پر گولی ماری گئی ۔
کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے میگوئل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔





















