چین نے پاکستان کو 5ویں جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 35 اور جدید ترین ڈیفنس سسٹم ایچ کیو نائنٹین دینے کی پیشکش کی ہے ۔
وفاقی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری معلومات کے مطابق چین نے پاکستان کو چالیس ففتھ جنریشن جے پینتیس اسٹیلتھ طیارے،کے جے فائیؤ ہنڈرڈ اواکس اور ایچ کیو انیس ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کی ہے۔ چین تین اعشاریہ سات ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کرے گا جبکہ چینی کمپنی ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی تربیت بھی دی جائے گی ۔





















