پاکستان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گمراہ کن بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مودی کا بیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹا نے کیلئے ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے، بھارتی وزیراعظم نے قابل اعتماد ثبوت دیئے بغیر پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، مسئلہ کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین یواین سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے، کوئی بھی بیان بازی مسئلہ کشمیر کی قانونی اور تاریخی حقیقت کو نہیں بدل سکتی۔





















