محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، چبد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
چترال، دیر،سوات، کوہستان، بٹگرام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوابی، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں بھی تیزہوائیں اور بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، میانوالی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں بھی تیزہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، بھکر، لیہ فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن اور خانیوال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور کچھ شہروں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔





















