پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی۔ پنجاب بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
پنجاب کابینہ نے قائداعظم تھرمل پاور اور پنجاب تھرمل پاور کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوگی۔ ٹیرف کم ہونے سے بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ویپنگ سینٹر بند کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی، مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایک سال کے اندر ایئرپنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ بھی دیدیا۔
پنجاب کابینہ نے صوبے کے 9 ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دیدی، مریم نواز نے تمام بڑوں شہر وں میں چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔
مریم نوازنے تمام سکولز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دیدیا، لیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اورکان کنوں کیلئے راش کارڈ کی منظوری دیدی۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں،لوگ پاکستان مسلم لیگ ن پراعتماد کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مریم نواز کو مبارکباد بھی دی گئی۔






















