بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت سے سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کوسرکاری اداروں کے نقصانات پر مبنی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی مگر آئی ایم ایف نے پرانے اعدادوشمار کے بجائے نئی رپورٹ کا تقاضا کردیا، جس پر حکام نے وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر2023تک کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کے نقصانات سے متعلق قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم آئی ایم ایف کو پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرے گی، حکومت نےآئی ایم ایف کو نئی رپورٹ جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ آئی ایم ایف کو حکومتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئندہ ماہ دی جائے گی۔