معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
خدیجہ شاہ کی جانب سے ان کے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔
خدیجہ شاہ پر نو مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔