محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم ہے تاہم درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ لاہور میں آئندہ ہفتے کے دوران شہر میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم ہے تاہم درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں سورج کا راج برقرار ہے ۔ درجہ حرارت میں کمی تو آئی مگر سورج آج بھی دن بھر اپنے تیور دکھائے گا ۔ شام کے وقت ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے کےدوران شہر میں بارش کاامکان ہے، بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آئیگی۔






















