سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی، پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے راحیل کامران چیمہ کو اپنا امیدوار اتارا ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے رانا شفاقت قسمت آزمارہے ہیں۔






















