وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ترکمانستان کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر فریال لغاری نے ملاقات کی جس دوران احسن اقبال کا کہنا ہے پاک ترکمانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے خطے کی معیشت اور رابطوں کو فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ترکمانستان کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر فریال لغاری نے پاک ترکمانستان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ احسن اقبال نے پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بزنس ایکسپو کے انعقاد کی تجویز دی اور کہا مشترکہ بزنس ایکسپو سے سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست روابط قائم ہوں گے۔ پاک ترکمانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے خطے کی معشیت اور رابطوں کو فروغ ملے گا۔
نامزد سفیر ڈاکٹر فریال لغاری نے سیاسی جغرافیے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔ ان کا علمی تجربہ سفارتی کاری میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ہوگا۔ احسن اقبال نے ترکمانستان سے برآمدات بڑھانے کے لئے لاجسٹک مسائل حل کرنے کی بھی تجویز دی اور کہا تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ وسطی ایشیا کو یورپ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے درمیان طلبا کے تبادلہ پروگرام بھی شروع کئے جائیں۔






















