بھارت سے درآمد کردہ اسپرے کی وجہ سے پیداوار پر منفی اثرات کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے درآمد کردہ زرعی اسپرے کی وجہ سے پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے بھارت سے اسپرے کی درآمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تو ڈی جی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے بتایا کہ اِس اسپرے کی درآمد 2022 سے شروع ہوئی تھی اب تحقیقات کے بعد درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ بھارت سے درآمد کردہ اسپرے کے باعث مسائل درپیش ہیں، ایم این اے اسامہ احمد میلہ نے کہا کہ کینو ایکسپورٹرز کو بھی کافی مسائل ہیں۔ چیئرمین جاوید حنیف نے کہا کہ ڈی جی پلانٹ محکمہ پروٹیکشن آم کے ایکسپورٹرز کے بھی مسائل حل کریں، ڈی جی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن آم کے ایکسپورٹرز سے بھی ملاقات کر لیں۔






















