خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پیدل چلنے کیلئے بنا پل گرگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب پل گرنے سے ملبے تلے دب کر ریلوے ایس ٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریلوے ذرائع خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب خانیوال ریلوے اسٹیشن پر پل کا حصہ گرنے کے واقعے پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے فوری نوٹس لے لیا۔ گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق کو معطل کر دیا گیا۔ گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف بھی معطلی کی زد میں آ گئے۔گریڈ 16 کے انسپکٹر بریج ملتان محمد عادل کو بھی معطل کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ خانیوال روانہ ہو گئے ہیں۔






















