وزارت مذہبی امور نے عازمین کو حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہنا ہےکہ ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت اور ویکسینیشن 8 اپریل سےشروع ہوگی،عازمین کی تربیت اور ویکسینیشن کے لیےمتعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کیےجائیں گے،عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں،حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے بینکوں کے کاؤنٹرز بھی ہوں گے۔





















