معروف بنگلہ دیشی اداکارہ کی موت کا علم ہونے پر دوست انہیں ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔
اداکارہ کی شناخت حمیرا ہیمو کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی محض 37 برس تھی، اداکارہ کو ان کا دوست بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا ،چیک اپ کے دوران ڈاکٹروں کو اداکارہ کے گلے پر ایک پراسرار نشان نظر آیا اور انہیں تشویش گزری تو فوری پولیس کو اطلاع کی لیکن اتنی دیر میں انہیں ہسپتال لانے والا ان کا دوست وہاں سے فرار ہو چکا تھا ۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ حمیرا کے دوست کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ کی موت میں شاید اس دوست کا ہاتھ ہے۔ پولیس نے اداکارہ کی موت کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوست کی تلاش جاری ہے۔