پشین میں لیویز اہلکار نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا۔
لیویز حکام کے مطابق پشین میں یارو تھانہ میں تعینات لیویز اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ایک اہلکار نے باہر جا کر دوسرے اہلکار پر فائرنگ کردی، واقعے ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ تھانے سے باہر جاکر کی گئی، جاں بحق اہلکار کی شناخت ملک جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کوئٹہ منتقل کردی گئی۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کرنیوالا لیویز اہلکار محمد یاسین سرکاری اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقتول ملک جمشید کاکڑ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔