ملک میں کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کےلیے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کو ڈیجیٹل اور کم نقدی پر مبنی معیشت میں منتقل کرنے کے اقدامات پر غور ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔
اجلاس میں ریٹیل، خدمات اور سرکاری لین دین کے شعبوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی آسان سہولت پر زور دیا گیا۔ شرکا نے راست پیمنٹ سسٹم کے ذریعے مربوط اورصارف دوست پلیٹ فارم کے قیام کی حمایت کی۔
اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم پورے ملک میں نافذ کی جائے گی۔





















