آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کے اہداف کی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نو جون کو طلب کرلیا گیا ہے، یہ اجلاس وفاقی بجٹ پارلیمان میں پیش کرنے سے ایک روز پہلے بلایا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال کے بجٹ پراجلاس کو بریفنگ دیں گے ۔ نیشنل اکنامگ کونسل آئندہ مالی سال کیلئےترقیاتی بجٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکتداری کی منظوری دے گی ۔ این ای سی اجلاس پانچ سالہ قومی پلان اورآئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے گا ۔ زراعت، صنعت اورخدمات کے شعبوں کی ترقی کا سالانہ ہدف مقررکیاجائےگا ۔ ملکی برآمدات،درآمدات اور ترسیلات زرسمیت دیگراہداف کی منظوری دی جائےگی۔






















