فیصل آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی، چند ہفتے پہلے تین سنچریاں کراس کرنے والی موسمی سبزیاں 50 روپے فی کلو سے بھی کم میں فروخت ہونے لگی۔
فیصل آباد میں آسمان کو چھوتی سبزیوں کی قیمتیں زمین پر آگئیں، چند روز قبل کئی سبزیوں کی قیمتیں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں آلو اور کدو 40 روپے کلو، پیاز 30 روپے کلو میں ملنے لگے، کریلے 70 روپے اور بھنڈی 60 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
فیصل آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید قربان کے قریب سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر سبزیوں کی فصل اچھی ہوئی ہے، اس لیے قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔





















