طوفان بادوباراں کے باعث کراچی سے لاہور آنے والی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی، پرواز کو کراچی روانہ کر دیا گیا ۔
کراچی سےلاہورپہنچی ایف ایل 842نےرن وے ٹچ کیا توطوفان کی زدمیں آگئی،پائلٹ نےبڑی مہارت سے پروازکوفضا میں بلند کیا،تاہم پروازکوواپس کراچی جانے کی ہدایت جاری کی گئی، پرواز کراچی پہنچنے کے بعد رات 8بجکر35 منٹ پر واپس لاہور روانہ ہوگئی،تاہم پروازکے57 مسافروں نے پرواز میں دوبارہ سفر کرنے سے انکار کر دیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پہنچی 2پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، اسلام آباد سے لاہور پہنچی پروازپی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی۔ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے305،پی اے405 کی روانگی میں تاخیر ہے ۔






















