سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی نمازجنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
مرحومہ ثمینہ اقبال کی نمازجنازہ سی ویومسجد عثمان غنی میں اداکی گئی،جس میں سیاسی،اسپورٹس شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اقبال قاسم اور ان کے بیٹوں سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مرحومہ محب وطن خاتون تھیں،بھارت کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران ثمینہ اقبال کا کردار قابل ستائش تھا،ثمینہ اقبال نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جنگ بھرپور انداز سے لڑی،ثمینہ اقبال کا دنیا سے جانا مسلم لیگ کا ذاتی نقصان ہے،ہم ایک بہادر اور محب وطن خاتون سےمحروم ہوگئے ہیں۔






















