لاہور کے علاقے حسین پارک کے قریب گھر پر بجلی کے ہائی وولٹیج تارِ گرنے سے آگ لگ گئی، گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے دو کم عمر بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔
لاہور کے علاقے حسین پارک میں بجلی کے ہائی وولٹیج تار گھر پر گر گئے، تار گرنے سے گھر کی آگ لگ گئی، واقعے میں دو بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والے محسن اور ابوبکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بجلی کے تار گرنے کے باعث گھر میں آگ لگنے سے بجلی کے میٹر اور گھر کا سامان جل گئے۔





















