اسکردو میں لاپتہ ہونیوالے گجرات کے 4 سیاحوں کا سراغ مل گیا، چاروں دوست گاڑی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اسکردو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتہ پہلے لاپتہ گجرات کے 4 سیاحوں کی گاڑی کا سراغ مل گیا، سیاحوں کی گاڑی استک نالہ کے قریب کھائی سے ملی ہے، چاروں سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی گلگت سے اسکردو جانے کے دوران حادثے کا شکار ہوئی، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، گاڑی اور لاشوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔





















