پاک فوج نے سوات میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے لڑکیوں کے اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرا دیں۔
سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگ لگنے کے بعد پاک فوج ایک بار پھر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اسکول میں ٹینٹ لگا کر کلاسز فوری طور پر شروع کردی گئی ہیں۔
پاک فوج نے اسی سال فروری میں تزئین و آرائش اور ایک جدید لائبریری تعمیر کرکے یہ اسکول سول حکومت کے حوالے کیا تھا مگر ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ آگ لگنے سے عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔
ایک بار پھر پاک فوج نے اسکول میں آگ بجھانے اور تعلیم کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
اسکول میں تمام جماعتوں کیلئے الگ ٹینٹوں کا بندوبست کیا گیا ہے جہاں کرسیاں، میز سمیت طلبات کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
اساتذہ اور طالبات نے بروقت تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔