پاکستان میں ذوالحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سپارکو نے عید الاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔
سپارکو نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ کہا کہ 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سپارکو کے مطابق ذوالحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی جو ملک بھر میں چاند نظر آنے کیلئے کافی نہیں۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو متوقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحٰی ہفتہ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کے متعلق حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جس کا اجلاس 27 مئی کو چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا۔



















