باجوڑ کی تحصیل سلارزائی کے علاقے کوہی میں پولیس اہلکار کے گھر کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحصیل سلارزائی کے علاقےکوہی میں پولیس اہلکار کے گھر کے قریب دھماکا ہوا،دھماکے سے مرکزی دروازے اور گاڑی کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکھڑے کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔






















