متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی اور بھارتی روپیہ جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 4 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 77 روپے پر مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.98 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی درہم کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 22.56 روپے جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 ٹکے پر مستحکم ہیں۔