پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق نیشنل گیمز اب سرد موسم میں ہی ہونگے، نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبرتک کراچی میں ہوں گے۔
پی او اے نے تمام فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز اور متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ دیئے، خطوط میں فیڈریشنز سے گیمز کے انعقاد کی تیاری اور انکے اخراجات کا بجٹ مانگا گیا ہے۔ فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز سے پوچھا گیا ہے کہ کتنے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ سے مئی میں ہونے والے گیمز ملتوی کردیئے گئے تھے۔






















