امریکا نے بھارت کی ٹریول ایجنسیوں کے مالکان اور عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ بھارتی ٹریول ایجنسیوں کے مالکان غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی قونصلر اور سفارت کار بھی غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ٹیمی بروس نے واضح کیا کہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث بھارتی سہولت کاروں کو اب امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایسی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ترجمان نے زور دیا کہ امریکی امیگریشن قوانین کا نفاذ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اس فیصلے سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے۔






















