پاکستانی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا نے 19 مئی 2025ء کو دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1467.18 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1147.75 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چشمہ ریزر وائر میں پانی کی سطح 644.90 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔





















