آن لائن فراڈ میں ملوث بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک ’’ہارٹ سینڈر گروپ‘‘ بے نقاب ہوگیا، حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی نے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حساس اداروں اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن اتھارٹی نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک "ہارٹ سینڈر گروپ" کے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کیخلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمات بھی درج کرلیے گئے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے کروڑوں روپے کا آن لائن فراڈ کیا، گرفتار افراد سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور ڈیٹا برآمد کرلیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔





















