تربت میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات خضدار میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔



















