پاکستان کے پٹھان کوٹ پر میزائل حملے کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں فتح 1 اور فتح 2 میزائل فائر ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
پاک فوج کے فتح 1 اور فتح 2 میزائل سے بھارت کے ایئر بیس پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
آپریشن بنیان مرصوص 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان نے 10 مئی کو فتح 1 اور فتح 2 سے پٹھان کوٹ ایئربیس پر کامیاب میزائل حملے کیے۔
پاک فوج کے فتح 1 اور فتح 2 میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنادیا تھا، فتح 1 اور فتح 2 نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
پاکستان نے میزائل کو مہارت کیساتھ استعمال کرکے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جارحیت کیخلاف پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا، جس میں کئی بھارتی ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔






















