پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ،ڈسٹرکٹ انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کردیے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 14 مئی سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز شروع کرنے کیلئے 16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، فرنچائزز کو آگاہ کردیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا حتمی شیڈول جلد فائنل کردیا جائے گا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، پی سی بی نے فرنچائزز کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے، پلے آف راؤنڈ سمیت پاکستان سُپر لیگ سیزن 10 کے 8 میچز باقی ہیں۔






















