ڈی ڈبلیو نے بھارتی دعوؤں کو جھوٹا ثابت کردیا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت بتادی۔
عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونیوالی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی، بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے، ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی تھی۔
ڈی ڈبلیو فیک چیکٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی، فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی، ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیے الفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا۔
ڈی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی، فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق فیک ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلاسکتی ہیں انہیں شیئر کرنے سے پہلے فیکٹ چیک ضرور کرنا چاہئے۔






















