مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں
بھارتی حکومت اورمیڈیا دونوں اس حوالے سےجھوٹا پروپیگنڈا کرنےمیں مصروف ہیں،مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے سکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔
حافظ عبدالرؤف کےمارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔
پریس کانفرنس کےدوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، حافظ عبدالرؤف پاکستان کی سیاسی جماعت سے منسلک ہیں
بھارتی حکومت نےحافظ عبدالرؤف کی تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکا م کوشش کی،بھارت کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر تھوپ دیتا ہے۔






















