پاک، بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلندی کی نئی تاریخ رقم کردی۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک دن میں 10 حدیں بحال ہوگئیں، ہنڈریڈ انڈیکس ریکارڈ 10123 پوائنٹس بڑھکر 117298 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 30 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 73 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود بھی مزید ایک فیصد کم ہوچکی ہے جبکہ آئی ایم ایف سے قسط منظورسے مارکیٹ کو فائدہ ہوگا۔
معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان پر بڑا کرم کیا، ایک ساتھ بے انتہا اچھی خبریں مل رہی ہیں، جنگ بندی نے پاکستان کی عزت میں بے تحاشہ اضافہ کیا، لوگوں میں اعتماد بحال ہوا۔






















