وزیراعظم شہبازشریف نے پیداواری صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کی ہدایت کردی،نئے بجٹ میں پراپرٹی،تعمیراتی اورصنعتی شعبے کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان متوقع ہے، فائدہ عوام کو بھی ہوگا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پیداواری شعبے اورتعمیراتی صنعت کیلئےریلیف اہم ریلیف تجاویزکی تیاری شروع کردی گئی ہے،تجاویزاسٹیک ہولڈرکی مشاورت سےتیارکی جا رہی ہیں،پراپرٹی کےلین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے،پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم ہوجائے گی۔
خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے کی توقع ہے
اس کے علاوہ پیداواری صنعتی شعبےکو خام مال میں ریلیف ملنےکی توقع ہے،خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے کی توقع ہے،فائدہ صارفین کو بھی ہوگا،ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے پر صنعتی خام مال سستا ہوسکے گا،جس سے صارفین کو تیار مال کم قمیت پر ملے گا۔
ود ہولڈنگ ختم ہونے سے ٹیکسوں کے ری فنڈ کا حجم بھی کم ہوگا
وزارت خزانہ کےذرائع کا کہنا ہےود ہولڈنگ ختم ہونے سے ٹیکسوں کے ری فنڈ کا حجم بھی کم ہوگاآئی ایم ایف کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے لیے مشاورت کی جائے گی،ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔




















