بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے پہلے ہاٹ لائن پررابطے کے دوران جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کر لیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی فائرنگ نہیں ہوگی، دونوں ملک شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، دونوں کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے کوئی دراندازی نہیں کی جائے گی۔
سماء کے پروگرام "میرے سوال" میں گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے بعد مذاکرات کیلیے غیرجانبدار مقام کا تعین ہوگا۔
وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہماری پوزیشن واضح ہے۔ پاکستان کو غیرمتعلقہ کہنے کا مفروضہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا گیا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے امریکا سے مداخلت کی درخواست کی گئی اور امریکا کی ثالثی کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کی شام سیز فائر ہوا تھا۔






















