دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پبلشرز(ویب سائٹس ) کو ادائیگیوں کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل ایڈسینس ویب سائٹس کو ادائیگیوں کیلئے دو نئی تبدیلیاں لا رہا ہے جو اگلے سال کے اوائل میں لاگو ہوں گی، اورویب سائٹس پر اشتہارات دکھانے والے پبلشرز کو’’ کلک ‘‘ کے بجائے فی امپریشن کے حساب سے ادائیگی کی جائے گیا، جبکہ اس طریقہ کار کا ’امپریشن پیمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پبلشرز کو ادائیگی کےنئے طریقہ کار میں اشتہارات کی خریداری کے عمل میں زیادہ شفافیت لائی گئی ہے۔ خرید و فروخت کے لیے ایڈسینس کی آمدنی کے حصوں کو الگ الگ نرخوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اوریہ تبدیلیاں پبلشرز کو مختلف منیٹائزیشن ٹیکنالوجیز میں فیسوں کا موازنہ کرنے کا ایک مستقل طریقہ ہونگی ، جو اشتہارات کی خریداری کے عمل میں شفافیت کو بڑھا دیں گی۔
گوگل کی تحقیق کے مطابق پبلشرز کو ان اپ ڈیٹس کے بعد اپنی آمدنی میں فرق نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یہ تبدیلیاںاشتہارات چلانے والوں کوگوگل پروڈکٹس اور فریق ثالث پلیٹ فارمز سے اپنی کمائی کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کریں گی، جن سے وہ بہتر کام کرنے والی چیزوں کی بنیاد پر زیادہ باخبر ڈیٹا پر مبنی فیصلے کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اشتہارات چلانے والوں کے لیے الگ الگ شرحوں کا مطلب ہےکہ گوگل یا فریق ثالث پلیٹ فارم سے مواد کے لیے ایڈ سینس استعمال کرنے والے پبلشرز کسی بھی فیس کی کٹوتی کے بعد آمدنی کا 80 فیصد وصول کریں گے۔
مثال کے طور پر اگرچہ آمدنی آسان اور بہتر ہوجائے گی لیکن ویب سائٹس مالکان کی کمائی کے حصے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، انہیں اشتہارات کی کمائی کا 68 فیصد حصہ ہی ملے گا۔
گوگل کے مطابق جب مشتہرین ایڈ سینس پر ڈسپلے اشتہارات خریدنے کیلئے فریق ثالث کے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں، تب بھی پبلشرز کو تیسری پارٹی کے پلیٹ فارم کی فیس لینے کے بعد بھی آمدنی کا 80 فیصد ملتا ہے۔ جبکہ گوگل تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کی فیس کو کنٹرول نہیں کرتا اور نہ ہی دیکھتا ہے۔
اس وقت گوگل ایڈ سینس پر مونیٹائز ویب سائٹس کو اشتہارات کی کمائی کی مد میں 68 فیصد حصہ ادا کرتاہے، جبکہ باقی 32 فیصد حصہ گوگل لیتا ہے۔گوگل کسی بھی کمپنی سے اشتہارات دکھانے کے پیسے کلک یا پیج ویوز کے حساب سے لیتا ہے، یعنی کمپنیز کو بھی اتنے ہی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں، جتنی بار ان کا اشتہار دیکھا جاتا ہے۔