یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر گر گئی جبکہ بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا بھی کمزور ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق تین نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 26 پیسے مہنگا ہو کر 77 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تیس اکتوبر سے اب تک اماراتی درہم کی قیمت 81 پیسے بڑھ چکی ہے، اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.98 درہم ملیں گے۔
بھارتی روپیہ بھی درہم کے مقابلے میں کمزور ہوگیا، جس کے بعد یو اے ای درہم ایک پیسے اضافے سے 22.56 روپے کا ہوگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 10 پویشہ مہنگا ہوکر 30.05 ٹکے پر آگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 88 پیسے اور 50 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹربینک میں نرخ 284.31 روپے اور 285 روپے ہوگئے۔