وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے نے رجسٹر کمپنی کا نام چوری کر کے کاروبارکرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی ہدایات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایف آئی اے ٹیم نےچھاپہ مار کارروائی میں ملزم ہاشم زاہدF7 اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
ترجمان کےمطابق ملزم ہاشم رجسٹرڈ کمپنی کا نام غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے میں ملوث تھا،اور رجسٹر کمپنی کا نام چوری کر کے کاروبار کر رہا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم مذکورہ رجسٹرڈ کمپنی کے سائن بورڈز، لیٹر پیڈ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔