سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی میزائل تباہ کردیا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملوں کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ رات آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا، جس میں بھارتی ایئر بیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے۔ بھارت کی جانب سے بھی پاکستان پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جھائی میں بھارتی میزائل کو فضاء میں ہی مار گرایا ہے۔





















