ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرحویلی نے کہا ہے کہ راولاکوٹ اور مضافاتی علاقوں میں بلیک آؤٹ کر دیا ہے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول سیزفائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
راولاکوٹ کے ضلع حویلی کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے مطابق حویلی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج بلااشتعال فائرنگ کررہی ہے، ضلع حویلی کے علاقہ بھیڈی میں مکان پر بھارتی گولہ لگا ہےگولہ باری سے ایک گھر کو نقصان پہنچا ہےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹرمیں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاہےضلع حویلی میں شدید گولہ باری جاری ہے، ضلع حویلی اورفارورڈ کہوٹہ میں بھارت کی ہیوی گنوں سےگولہ باری جاری ہےضلع پونچھ کےعلاقوں سہڑا، بٹل اورناظرمیں گولہ باری ایک بارپھرشروع ہوگئی ہےمدارپور سیکٹر میں بھارتی گولہ باری جاری ہے۔





















