ملتان میں گھریلو سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث آگ لگ گئی، واقعے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان کے علاقے شالیمار کالونی میں گھریلو سلنڈر سے گیس لیکیج ہونے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 9 سال کی شاہیز، 8 سال کاعامر، 40 سال کا احد اور 14 سال کی زنیرا شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





















