حکومت پنجاب کاشتکاروں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں گندم خریداری کےلیے 100ارب روپے فنانسنگ پروگرام کی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ پالیسی سے مارکیٹ میں گندم خریداری مہم میں تیزی، قیمت مزید بڑھنے کا رجحان پیدا ہوگا۔
محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ نے گندم فنانسنگ پروگرام2025 سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق آپریشنل فلورملز،فوڈگرین لائسنس ہولڈرز100ارب بلاسودقرض حاصل کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق 15 جون تک فلورملرز،لائسنس ہولڈرزدرخواستیں بینکوں میں جمع کراسکیں گے، ڈی جی فوڈ پنجاب اسپیشل فنانسنگ پروگرام کے تحت گندم خریداری ریکارڈکی نگرانی کریں گے۔
گندم فنانسنگ پروگرام عملدرآمد کیلئے وزیرخزانہ کی سربراہی میں7رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، وزیرزراعت، معاون خصوصی پرائس کنٹرول، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت ممبر ہوں گے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈکموڈ یٹیزمینجمنٹ، ڈی جی فوڈ، کین کمشنر پنجاب ممبران ہوں گے۔






















