کشیدہ حالات کے باوجود فوج اور ریاست کیخلاف نفرت آمیز پوسٹیں وائرل کرنے پر نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی نے لاہور میں نادرا کی سینئر ایگزیکٹو خاتون کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار ملزمہ حنا رحمان شیخ نادرا کے ایبٹ روڈ آفس میں سینئر ایگزیکٹو ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موبائل سے واٹس ایپ گروپ بنایا اور فوج کیخلاف مواد وائرل کیا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی نے ملزمہ کو نادرا کے آفس پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔





















