لاہور ایئرپورٹ کو مختصر بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔
لاہور ایئر پورٹ فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کیلئے دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو کچھ دیر پہلے اچانک پروازوں کیلئے بند کیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور ایئرپورٹ کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے، آئندہ احکامات تک ایئرپورٹ بند رہے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 روز میں کئی بار لاہور ایئر پورٹ کو بند کیا جاچکا ہے، ایئرپورٹ بند ہونے سے کئی پروازیں متاثر ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کے کئی ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، کراچی ایئرپورٹ کو گزشتہ روز رات بارہ بجے تک بند کیا گیا، جسے اب کھول دیا گیا ہے۔





















