ذرائع کے مطابق ملک بھر میں یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس مربوط ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں مصروف ہیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملوث اکاؤنٹس کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی کو ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن پروپیگنڈہ مہم کا حصہ پائے گئےسائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ملوث اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا تجزیہ کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے افراد اور اداروں کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا کے حصول کے لیے کارروائی جاری ہے،آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر کو فیصلہ کن قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔





















