امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق روبیو نے دونوں رہنماؤں سے فوری جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔
روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور پاک، بھارت براہ راست بات چیت کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔
اسی طرح بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات چیت میں بھی انہوں نے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔






















